Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتےہیں، عمران خان

Now Reading:

قوم پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتےہیں، عمران خان
عمران خان

عمران خان

پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکوؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے کارکنوں کو پوری قوم کو تیار کرنا ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ فیصلہ کن وقت ہے، بیرونی سازش کے تحت ہمارے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد ارکان ضمانت پر ہیں، آصف زرداری، نواز اور شہباز شریف ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، وہ ملک سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں لوٹنے ہیں اور پھر باہر لے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 1947 کے بعد سب سے اہم فیصلہ کن وقت آج ہے کہ ہم پورہی قوم حقیقی جمہوریت کو بچانے کے لیے ان کا مقابلہ کرے۔ ڈاکوؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کریں گے، ہم ایک آزاد ملک ہیں، اللہ کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ایک ہی رکن اسمبلی منحرف ہوا۔ میں انتظار کررہا ہوں کہ نور عالم اپنے حلقے میں آئے اور لوگوں سے ووٹ مانگے۔ پاکستان جہاں جہاں لوٹے ووٹ مانگنے جائیں گے تو ان کے ساتھ عوام بہت برا کرے گی۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا نے 1950 کی دہائی میں ایران میں جمہوری حکومت تبدیل کی، امریکا نے پیسہ چلایا اور پھر اپوزیشن سے احتجاج کرایا۔ چلی میں بھی ایسا ہی کیا ، پاکستان میں انہوں نے ایسا ہی کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف اس وقت سازش کی گئی جب 11 سال میں سب سے کم خسارہ ہماری حکومت میں ہوا، ہماری معیشت 5.6 فیصد پر بڑھ رہی تھی۔ اس کے باوجود پہلی حکومت ہٹائی گئی جس پر کرپشن کے الزام نہیں لگائے گئے۔

سابق زیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہے، دنیا میں سستا ترین ملک پاکستان ہے، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت رکھی۔ ہم نے کسانوں کو فائدہ پہنچایا، شوگر مافیا کا مقابلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر