Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی درخواست کی سماعت، ایک دن میں 2 بینچ تحلیل

Now Reading:

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی درخواست کی سماعت، ایک دن میں 2 بینچ تحلیل
مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا دوسرا بینچ بھی تحلیل ہوگیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی، جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔

عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی، عدالت نے فائل آج ہی دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کر دی۔

بعد ازاں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی سماعت سے معذرت کر لی۔

Advertisement

مریم نواز کا موقف

مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ ہائی کورٹ نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحلیل میں رکھا ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

فاضل بینچ کی سماعت سے معذرت

21 اپریل کو جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

Advertisement

دوران سماعت جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے تھی کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں۔

بعد ازاں بینچ نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی تھی ۔ جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر