Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر مملکت کی شمولیت

Now Reading:

وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر مملکت کی شمولیت
وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر مملکت کی شمولیت

وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر مملکت کی شمولیت

سینیٹر مصدق ملک نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

سینیٹر مصدق ملک کی حلف برداری ایوان صدر میں ہوئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر اہم حکومتی وزرا، سیاسی شخصیات اور معززین نے بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مصدق ملک کو توانائی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

2013 میں مصدق ملک نگراں وزیر توانائی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے دورن حکومت میں بھی مصدق ملک کئی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

Advertisement

19 اپریل کو وفاقی کابینہ تشکیل دی گئی تھی، جس میں 30 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 7 مشیر شامل تھے۔

23 اپریل کو کابینہ میں مزید 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت شامل کئے گئے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ اب 42 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 34 وفاقی وزرا ، 5 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر