Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک یغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک برطانیہ تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تجارت، تجارت، ثقافت، سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں تجدید تعاون کے ذریعے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات کی وضاحت کرنے والے متعدد مسائل کے متعلق بات کرنا بہت اچھا لگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس دوران  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہبازشریف کووزیراعظم کے منصب پرفائزہونے پرمبارک باد دی اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کی خواہش پرزوردیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط پیدا کرنے میں سولہ لاکھ پاکستانیوں کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کوشایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پرزوردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر