عثما ن بزدار نے مراعات کے حصول کیلئے ملتان بنچ میں دائر درخواست پرنسپل نشست پر سماعت کیلئے متفرق درخواست بھی دائر کر دی، جس میں استدعا کی کہ مخالف فریق چیف سیکرٹری پنجاب لاہور میں ہیں اس لئے درخواست کو بھی پرنسپل سیٹ پر سنا جائے۔
درخواست میں مزید موقف اپنایا کہ پنجاب منسٹرز مراعات ایکٹ کے تحت بطور سابق وزیر اعلیٰ مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیر اعلیٰ حاصل مراعات نہیں دی جا رہیں
عثمان بزدار نے استدعا کی کہ مراعات کے حصول کیلئے دائر درخواست کو پرنسپل نشست پر سنا جائے، قانون کے تحت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو حاصل مراعات بھی دینے کا حکم دیا جائے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر بطور اعتراضی کیس کی سماعت کریں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News