Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو نادار اور مستحقین کی مدد کے لئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدا الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہونگے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر