Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے، سعد رفیق

Now Reading:

اتحادی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے لاہور میں لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آئین، جمہوریت اور ووٹ کی عزت کے لیے جمع ہوئے ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس بند کر کے نتائج دیے گئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا تھا، ووٹ چوری کرنے کے باوجود پنجاب میں ہماری اکثریت آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، گزشتہ دور میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کیا گیا، یہ چلتی جمہوریت بعض لوگوں کو اچھی نہیں لگتی، عمران خان سیاسی مخالفین پر کرپشن ثابت نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو زبردستی قوم پر مسلط کیا گیا تھا، آئین بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے، ہم نے عمران خان کو آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہوئے، صاف شفاف الیکشن کے باوجود عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا، عمران خان الزامات لگا کر اداروں پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، اگر الیکشن وقت سے پہلے بھی ہوں گے تو اس کا فیصلہ سیاستدان ہی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر