Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج کیا درپیش ہے؟ سروے رپورٹ میں انکشاف

Now Reading:

پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج کیا درپیش ہے؟ سروے رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج کیا درپیش ہے، سروے رپورٹ میں انکشاف ہوگیا۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق نصف سے زیادہ (54 فیصد) پاکستانیوں کا خیال ہے کہ مہنگائی اس وقت پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سروے میں  ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے  کچھ اداروں کے نام لے کر یہ سوال پوچھا گیا کہ  پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج کون سا  درپیش ہے، اس  بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 اس سوال کے جواب میں 54 فیصد نے مہنگائی، 26 فیصد نے بے روزگاری، 6 فیصد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، 5 فیصد نے سیاسی بے چینی، 3 فیصد نے خراب امیج، 2 فیصد نے پانی کی کمی، ایک فیصد نے بچوں کی تعلیم، 2 فیصد نے  دیگر مسائل کہا اور ایک فیصد نے کہا کہ کوئی نہیں ۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا۔

Advertisement

یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1369 مرد و خواتین سے 16 مارچ 2022 تا 23 مارچ 2022 منعقد ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر