Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پاکستانی قیدی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، عاصم افتخار

Now Reading:

بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پاکستانی قیدی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پاکستانی قیدی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک پاکستانی سویلین قیدی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

‘محمد علی حسین 2006 سے مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل، ارنیا میں قید تھے’

عاصم افتخار نے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور سے قابض افواج کے ہاتھوں ایک پاکستانی قیدی محمد علی حسین کے جعلی مقابلے میں مارے جانے پر شدید احتجاج کیا گیا، محمد علی حسین 2006 سے مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل، ارنیا میں قید تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت کار کو مطلع کیا گیا کہ جیل سے دور محمد علی حسین کی پراسرار حالات میں موت نے ایک بار پھر پاکستان کے دیرینہ موقف کو ثابت کیا، پاکستان کو موقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج معمول کے مطابق پاکستانیوں کے خود ساختہ حملوں اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو ایک اور پاکستانی قیدی ضیاء مصطفیٰ کا کیس بھی یاد دلایا گیا، ضیاء مصطفیٰ کو بھارتی حکام نے گزشتہ سال اسی طرح جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا، بھارت نے زور دیا کہ محمد علی حسین نے مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، یہ بیانیہ نہ صرف غلط بلکہ پر فریب بھی تھا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حقیقتا حسین کی موت سرد مہری کے سوا کچھ نہیں، بھارت کی زیر حراست دیگر پاکستانی قیدیوں کے تحفظ، سلامتی اور خیریت پر بھی پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، پاکستان نے محمد علی حسین کے معاملے میں پیش کی گئی ناقابل فہم وضاحت کو یکسر مسترد کر دیا۔

‘ہندوستانی حکومت فوری طور پر اس خاص واقعے کی تفصیلات فراہم کرے’

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ ہندوستانی حکومت فوری طور پر اس خاص واقعے کی تفصیلات فراہم کرے، تفصیلات میں موت کی وجہ کا تعین کرنے اور شفاف تحقیقات کرنے کے لیے ایک معتبر پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل ہے، پاکستانی قیدی کے قتل کے ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق متوفی کی باقیات کی پاکستان واپسی کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے مطالبے کا اعادہ بھی کرتا ہے کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرائے، بھارت اس بات کو یقینی بنائے کہ بھارتی زیر حراست پاکستانی و کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم میں توپ کے چارے کے طور پر خرچ نہ کیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر