Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ریلیف نہیں مانگ رہے اور ہمارا کوئی کیس نیب نے ختم نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

ہم ریلیف نہیں مانگ رہے اور ہمارا کوئی کیس نیب نے ختم نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں اور نہ ہمارا کوئی کیس نیب نے ختم کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے یہ کیس چل رہا ہے جس کی پیشی کے لئے ہم تو آتے ہیں لیکن کیس نہیں چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں نیب نا ثبوت پیش کرسکتی ہے نا گواہ پیش کرسکتے ہیں اس لئے اگر ثبوت ہے تو کیس چلائیں اور سزا دلوائیں جو کہ انصاف کا تواضع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1100 ارب کے حساب جس نے لینے ہیں لے لے لیکن 150 کروڑ روپے کا وہ خود حساب دیدیں اور بھارتی اور اسرایئلی شہریوں سے آنے والی رقم کا کون حساب دیگا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہزاروں لوگ نیب کے جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں جس کے پیچھے پتہ نہیں نیب کے کونسے مقاصد ہیں لیکن نئے چیئرمین سے امید ہے کہ ناانصافی کو ختم کیا جائے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کیسیز کو ریویو کریں تاکہ جن کی زندگی مفلوج کردی ہے نیب نے ان کو ریلیف دیا جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سابق چیئرمین اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں تاکہ عوام کو پتہ چلے جھوٹے مقدمات بنانے والے کی حقیقت کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں:

انہوں نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اوگرا کا نظام ہے، کسی کے بیانئے کا تیل کی قیمت پر اثر نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل کی قیمت حکومت طے نہیں کرتی  ہے اور نا ہی یہ مفتاح اسماعیل نے طے کرنا ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ ڈی ریگولیٹ کردیں تاکہ مارکیٹ قیمت خود طے کرے۔

بجلی کے متعلق بیان:

 شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک حکومت پر بوجھ نہیں ڈالتی ہے، جتنی سستی بجلی بن سکتی تھی بنا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار برسوں میں بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور اس غفلت کا اثر کچھ وقت تک عوام پر رہے گا۔

سیاسی عدم استحکام:

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی کشیدگی کا فیصلہ عدالت نے کیا اور ہم نے تسلیم کیا لیکن آج کی سیاست میں دھمکیوں کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ سیاسی کشیدگی کا اثر معیشت پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جے آئی ٹی کی طلبی بیوقوفی ہے لیکن اگر صوبائی حکومت وفاقی وزراء پر کیسز بنانا چاہتی ہے تو بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
افغانستان اورراسےتربیت یافتہ دہشتگردکوسزاسنادی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر