Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹے بیانات کی بنیاد پر مجھے اور میرے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان

Now Reading:

جھوٹے بیانات کی بنیاد پر مجھے اور میرے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹے بیانات کی بنیاد پر مجھے اور میرے کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومتی سازش کا حصہ ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو اغواء کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تو اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور پی ٹی آئی کو جھوٹے بیانات بناکر کر نشانہ بنایا جارہا ہے، میرے اور تحریک انصاف کیخلاف جھوٹے بیانات دلوائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف یہ سازشی کارروائی کی جارہی ہے ،یہ ناقابل قبول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اس ظلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Advertisement

عدالتی فیصلہ:

خیال رہے کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی فوجداری نگرانی اپیل criminal revision پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوھدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو مزید 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے اور ساتھ ہی شہباز گل کا دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔

پارٹی کا ردعمل:

شہباز گل کی لیگل ٹیم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کی کاپی ملتے ہی درخواست کردی جائے گی، لیگل ٹیم کی جانب سے درخواست کی تیاری پہلے ہی کر لی گئی تھی ۔

Advertisement

شعیب شاہین ایڈووکیٹ، فیصل فرید ایڈووکیٹ ،انتظار پنجو تھہ ایڈووکیٹ اور نعیم پنجو تھہ ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر