Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، عاصم افتخار

Now Reading:

پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

“اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے”

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائلی جارحیت کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت متعدد بے گناہ فلسطین شہید اور زخمی ہوئے، جارحیت کی تازہ ترین لہر بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

“عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل پر زور دے کر طاقت کے بے دریغ استعمال کو روکے”

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جارحیت کی تازہ ترین لہر دہائیوں سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم، غیر قانونی اقدامات اور طاقت کا اندھا دھند استعمال ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور دے کر طاقت کے بے دریغ استعمال کو روکے۔

“جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے”

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے، جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک قابل عمل، خودمختار، فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں، ایسی فلسطینی ریاست کہ جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو یہی مسئلہ فلسطین کا واحد، جامع اور دیرپا حل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
نیب ترامیم کیس: آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ بند کر دیں، چیف جسٹس
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر