Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس حکومت کی کریڈیبیلٹی ختم ہو چکی ہے، تیمور سلیم جھگڑا

Now Reading:

اس حکومت کی کریڈیبیلٹی ختم ہو چکی ہے، تیمور سلیم جھگڑا
تیمور جھگڑا

تیمور جھگڑا

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اس حکومت کی کریڈیبیلٹی ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے معیشت پر بات کی تو میں بھی اس ہی پر بات کروں گا۔

تیمور سلیم نے کہا کہ پاکستان اس وقت 4 قسم کے بحرانوں سے گزر رہا ہے، پاکستان میں ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔

وزیر خزانہ کے پی کے نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سائن ہو گئی لیکن ڈالر کی قیمت کم نہیں ہو رہی، ہمارے دوست ممالک نے اس حکومت کی امداد نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی سیلاب آئے ہیں، 18 ارب ڈالرز کا نقصان سیلاب نے پہنچایا، سیلاب کی تباہ کاریوں سے کیسے نمٹیں گے؟ افغانستان سے سیکیورٹی چیلنج بھی ہے، امپورٹڈ حکومت کو بس عمران خان پر مقدمے کرنے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 4 قسم کے بحران سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو کوئی پلان نہیں دیا گیا، مریم نواز اور ن لیگ کے دیگر رہنما حکومتی اقدامات کو اوون نہیں کر رہے۔

تیمور سلیم نے کہا کہ یہ لوگ سازش کے زریعے آئے، انہوں نے میڈیا سنسرشپ کی، انہوں نے مہنگائی مارچ کیا پر اب تاریخ کی بلند ترین مہنگائی دیکھی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ کے پی کے کا کہنا تھا کہ اس وقت جی ڈی پی 2 فیصد بھی نہیں ہے، آئی ایم ایف کی ڈیل کے بعد ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے دوراہے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ابھی 45 فیصد مہنگائی ہے؛ پیٹرول، ڈیزل، گیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 ہزار 200 ارب سیلاب میں لگانے ہیں، پچھلے سال ہم نے 30 فیصد ٹیکس کولیکشن بڑھائی، اس دفعہ 8 فیصد ٹیکس کولیکشن میں کمی آئی۔

تیمور سلیم نے کہا کہ کے پی کے نے 200 ارب سے زائد سیلاب متاثرین پر لگانے ہیں، ہمارا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، ہماری تنخواہ کا بل 6 ارب ہے اور وفاق سے 4 ارب مل رہے ہیں، قبائلی اضلاع کی سیکیورٹی اور دیگر کاموں کے لیے پیسہ کہاں سے لائیں؟

Advertisement

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 68 ارب روپے عمران خان نے کے پی کے کو ٹرانسفر کیے، اس حکومت نے ایک روپیہ بھی ٹرانسفر نہیں کیا، یہ حکومت ہمیں 60 ارب روپے خسارے میں لے کر چلی گئی ہے، مہنگائی میں وفاقی حکومت نے کوئی سبسڈی نہیں دی، کے پی کی سبسڈی وفاق کھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، ان کو معلوم ہے یہ مسائل ان سے حل نہیں ہوں گے، ایک ہی حل ہے صاف شفاف انتخابات۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی معیشت کو صحیح ڈگر پہ ڈالنے والی حکومت چاہیے، جتنی دیر یہ رہیں گے اتنا پاکستان کی معیشت کو تباہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر