Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی، مولانا عبدالغفور حیدری

Now Reading:

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی، مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث پہلے بلوچستان ڈوبا اب سندھ ڈوب رہا ہے، بلوچستان سے اترنے والا پانی اب تک دادو اور سہون شریف اور منچھر کی طرف بہہ رہا ہے، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بھی سیلاب آیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر سے بھی فنڈز آرہے ہیں، اگر صحیح معنوں میں ان پیسوں سے آبادکاری کی جائے تو کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں، ایک بار آبادکاری ہو جائے گی تو لوگ آباد ہو جائیں گے، آج مٹیاری اور ٹنڈوالہیار گیا لوگ اب بھی سڑک کنارے بیٹھے ہیں مجھے بظاہر کوئی سرکاری خیمہ نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم صرف سیلاب کے لئے نہیں پانی کے ذخیرے اور بجلی کے لئے بننے چاہیے، ہمارے حکمرانوں کی سوئی کالا باغ پر اٹکی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں بہت سی جگہیں ہیں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر