Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریگی، خواجہ آصف

Now Reading:

حکومت سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریگی، خواجہ آصف
خواجہ آصف

آج تاریخ فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف حق پر تھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کرے گی۔

بین القوامی کی سالانہ کانفرنس سے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کچھ عرصے سے بہت سی تبدیلیاں خصوصی طور پر  محمد بن سلیمان کے اقتدار میں آنے کے بعد رہنماں ہوئیں۔

‘قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے’

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آنے والی تبدیلی میں میڈیا نے اہم کرادار ادا کیا، تیزی سے بدلتی دنیا کیساتھ ساتھ میڈیا میں بھی تبدیلیاں آئیں، پرنٹ کے بعد ٹی وی اور اب ڈیجیٹل کا دور ہے، میڈیا نے ہمیشہ سوسائیٹی کی تکمیل کیلئے کردار ادا کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بھی میڈیا نے بھی بہت ترقی کی ہے، موجودہ حالات میں بھی میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے، اگر ملک کی معاشی سیکیورٹی نہیں ہو گی یا معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تو قومی سلامتی اور دفاعی سلامتی کو بھی خطرہ ہو گا۔

‘سوات میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا’

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں دہشتگری کے مسائل کئی دہائیوں سے ہیں، بنیادی طور پر سوات میں اسوقت جاری صورتحال کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی صورتحال کے باعث سوات اور دیگر شمالی علاقہ جات میں صورتحال خراب ہوئی، وفاقی حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریں گے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ سوات میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، اس وقت سوات میں افغانستان کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی، پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے۔

‘امریکا کیساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں’

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوکرین کی جنگ میں کوئی کردار نہیں ہے، پاکستان کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہے، ہماری دلچسبی تو یہ ہے کہ امن ہو اور اقوام متحدہ کے قوانین پر عمل ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے امریکا کے لیے جنگیں لڑی ہیں، امریکا کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیر خارجہ اور آرمی چیف نے امریکا کے دورے کیے جو مثبت رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صحافیوں کا دورہ اسرائیل سیکیورٹی تھریٹ نہیں لیکن پاکستان کا مؤقف کشمیر کی طرح فلسطین کے معاملے پر واضح ہے لیکن یہ اہم بات ہے کہ لوگ خود سے سڑکوں پر نکل آئے، امید ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا جائے گا، مجھے امید ہے آئندہ تمام ادارے آئین و قانون  کے مطابق کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر