Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘کسی جتھےکو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں دی جائیگی’

Now Reading:

‘کسی جتھےکو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں دی جائیگی’

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں دی جائیگی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہاکہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، پرامن احتجاج کےلیے آئیں گے تو سہولتیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کے لیے آرہے ہیں تو وہ سمجھ لیں، کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے انجام سے دوچار کیا جائے گا کہ دوبارہ کوئی سوچ بھی نہ رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ یہ چیز ملک کو تباہ کر دے گی، ریاست کو تباہ کر دے گی، ٹوٹنے والے ممالک کے باشندوں کا حال دیکھ لیں۔

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز

Advertisement

سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز آج سےلبرٹی چوک لاہور سے ہوگا تاہم عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

لانگ مارچ کے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکمت عملی واضح کردی ہے جس کے مطابق لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے جبکہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی۔

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے اور اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہچیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم مختلف شہروں سے قافلے پارٹی رہنماں کی قیادت میں عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک ہونگے۔

Advertisement

کراچی سے قافلہ پیر کی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا جبکہ منگل کو سکھر سے قافلے کی روانگی ہوگی۔

Advertisement

اسکے علاوہ لانگ مارچ کیلئے بلوچستان سے اتوار کو روانہ ہونگے اور کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد پہنچیں گے۔

لانگ مارچ کا شیڈول:

پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا جبکہ لبرٹی چوک سے لانگ مارچ اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج۔ جنرل پوسٹ آفس چوک ،داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا ۔

لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہو گا جبکہ دوسرے روز مریدکے ،کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔

لانگ مارچ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا جبکہ سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا اور لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا ۔

لانگ مارچ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوگا ۔

Advertisement

سیکیورٹی پلان:

آئی جی پنجاب نے لانگ مارچ کے روٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے  اور کہا ہے کہ لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی رابطہ سڑکوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں اور لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب  نے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو بھی مانیٹر کیا جائے اس حوالے سے مارچ کے روٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے پولیس کو روٹ کے اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر