Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام چور بری ہو کر وزیر بنائے جارہے ہیں، عمران اسماعیل

Now Reading:

تمام چور بری ہو کر وزیر بنائے جارہے ہیں، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تمام چور بری ہو کر وزیر بنائے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب سے اب آصف زرداری کو رلیف ملنے جارہا ہے، تمام چور بری ہوکر یا امپورٹ ہو کر وزیر بنائے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں زیادتی ایم کیو ایم کیساتھ ہورہی ہے، نہ من پسند وزارتیں ملی، نہ کیسز ختم ہوسکے اور گورنر بھی امپورٹ کر کے لگادیا گیا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اب جماعت نہیں صرف آپشن کے طور ہی سیاست میں کردار ادا کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانی نیرو یہ نہ سمجھے کہ وہ بانسری بجاکر چین سے سوجائے گا، معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے والے عوام سے ڈر رہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں جبکہ ایون فیلڈ میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ عوام نے نوسربازوں تاحیات سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے۔

آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت

Advertisement

گزشتہ روز سابق صدر  مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی تھی۔

 نیب نے آصف زرداری کی بریت  کے خلاف اپیلیں واپس لینےکا فیصلہ کیا تھا۔

نیب نے 25 سال پرانے کیسز میں سابق صدر کی بریت کے خلاف چار اپیلیں واپس لینے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپیلوں کی مزید پروسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کےمطابق نہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر