Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے، شازیہ مری

Now Reading:

رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے، شازیہ مری
شازیہ مری

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔

شازیہ مری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صدف کا جو انتقال ہوا اس پر بہت افسوس ہے، صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔

‘آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں’

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں۔

Advertisement

شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، اسکو صرف حادثہ نہ کہیں اگر اس چیز کو دھارنا ہے تو اس پر کام کرنا ہو گا۔

‘صدف کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں ‘

انکا کہنا ہے کہ رپورٹرز نے دہشت گردی کو بھی فیس کیا، کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا، منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدف کے اہلخانہ کی بھی خواہش ہے کہ انکی پرسنل لائف کو ہائی لائیٹ نہ کیا جائے، وہ کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں۔

‘آج کسی پر ذمہ داری ہوگی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہوگا’

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری، یہ ریکیز نکلتی رہتی ہیں۔

Advertisement

شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج کسی پر ذمہ داری ہو گی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہو گا، اگر آج ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایک کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔

سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل کر نیچے گرگئیں اور کنٹینر کے ٹرک کی زد میں آگئیں۔

خاتون رپورٹر صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر