Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹھویں جماعت تک تمام امتحانات آن لائن ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

Now Reading:

آٹھویں جماعت تک تمام امتحانات آن لائن ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان
مراد راس

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام امتحانات آن لائن ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور میں امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل ختم کرنے کے لیے جدید امتحانی سسٹم بنادیا ہے۔

‘تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہم کمپیوٹر سسٹم مفت فراہم کرینگے’

انہوں نے کہا کہ رٹا سسٹم ختم کرنے کے لیے ایم سی کیو امتحانات بنیں گے، تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہم کمپیوٹر سسٹم مفت فراہم کریں گے۔

مراد راس نے کہا کہ تمام امتحانات کیو آر کوڈ سے منسلک ہوں گے، اسکولز میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ سنٹرلائزڈ امتحانی سسٹم سے اساتذہ کی قابلیت کا بھی پتا لگے گا، ہم نے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کردیا ہے۔

Advertisement

‘نویں دسویں کے سیلیبس کو سیلابی صورتحال پر کم کردینگے’

انکا کہنا ہے کہ پندرہ ہزار سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ آن لائن نظام کے ذریعے ہوئی ہے، ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کو مختلف محکموں میں رشوت دینا پڑتی تھی، اب ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ آن لائن، رقم بینک میں ٹرانسفر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لیے تنگ کیا جارہا تھا، سالانہ دس ارب روپے کی کرپشن کو ہم نے ختم کردیا، نویں دسویں کے سیلیبس کو سیلابی صورتحال پر کم کردیں گے۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر سب کو بہت افسوس ہے، کبھی ایسے قتل حل نہیں ہوتے، قاتل کا پتا نہیں لگتاان کے قاتلوں کا بھی کبھی پتا نہیں لگے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ اس ملک کے زبردست لوگوں کو گولی ماردی جائے، کیا یہ جنگل کا قانون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر