Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، ڈاکٹر محمد اختر ملک

Now Reading:

لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، ڈاکٹر محمد اختر ملک

صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان میں ہیلتھ سکریننگ کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں عمائدین اور لوگوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کا والہانہ استقبال کیا، اب پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے مختلف کاؤنٹرز پر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ انہیں پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شاہد مگسی اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر غلام یٰسین صابر نے بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپس ملتان میں ڈیرہ محمدی اور 9 کسی کے مقامات پر لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب کی جانب سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی، ملیریا اور ٹی بی کی سکریننگ کی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ دونوں سکریننگ کیمپس میں اب تک 4 ہزار لوگوں کی سکریننگ کی گئی ہے جبکہ اب تک 3 ہزار سے زائد لوگوں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز، ذیابیطیس، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں، ذہنی مسائل، چھاتی کا کینسر اور غذائی قلت کے شکار بچوں کی مفت سکریننگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ہیلتھ سکریننگ کیمپس میں کورونا اور ہیپاٹائٹس بی کے حفاظی ٹیکہ جات، بچوں کے لیے بارہ بیماریوں سے بچاؤ کی تمام ویکسینز بھی لگائی گئیں ہیں جبکہ فیملی پلاننگ اور حاملہ خواتین کے چیک اپ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر اسٹاف کو سکریننگ کیمپس کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے پر شاباش دی علاقہ عمائدین کے مطالبہ پر سکریننگ کیمپ مزید دو روز تک جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بلاامتیاز اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے جبکہ اس طرح کے مزید کیمپ دیگر علاقوں میں لگائے جانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

اس موقع پر ایم پی اے مخدوم زین قریشی، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل صحت  ڈاکٹر ماریہ ممتاز اور دیگر عمائدین علاقہ بھی ڈاکٹر محمد اختر ملک کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر