
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمن عمران خان زمان پارک میں آج مختلف پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل راولپنڈی سے قریب تر پہنچ چکا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نظریں راولپنڈی پر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کپتان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے۔
لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر
خیال رہے کہ تحریک انصاف کا دوسرے مرحلے کا جاری لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنما اپنے اپنے حلقوں میں 26 نومبر کے لیے تیاریاں کریں گے۔
25 نومبر کو عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے یا جلسے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی جگہ پر قیام کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی کامیابی کے لیے آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، دھرنے یا جلسے کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، کارکنان کی سہولت اور قیادت کے فیصلے کے پیش نظر حتمی مقام کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو سب نے راولپنڈی پہنچنا ہے، اگلا لائحہ عمل 26 نومبر کو دوں گا، یہ تحریک رکنے والے نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News