Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکے معاملے میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن 15 روزمیں الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ الیکشن کمیشن تمام بلدیاتی انتخابات سے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دو ماہ کے اندر اندر ہونی چاہیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انتخابات سے قبل چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ تمام ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کے حوالے سے الیکشن نا کرانے کی تجویز دی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس درخواست میں بھی قانون سازی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کو درست کرنے تک انتخابات نا کرانے کی استدعا کی تھی۔ ایم کیو ایم کی درخواستوں ایسا ٹھوس موقف نہیں ہے۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں عدالت نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے مؤقف میں اتنی جان نہیں ہے جس کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیے جائیں۔ سیلابی صورتحال اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 4 ماہ سے الیکشن التواء کا شکار ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ابھی تک الیکشن شیڈول ہمارے سامنے نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اتنے عرصے کے دوران حکومت کو اس کا کوئی نا کوئی حل نکالنا چاہیے تھا۔ سیکیورٹی عدم فراہمی کی بنیاد پر الیکشن غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر