Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پیسہ کیا عمران خان کیلئے جان بھی حاضر ہے‘، اوور سیز پاکستانیوں کا اعلان

Now Reading:

’پیسہ کیا عمران خان کیلئے جان بھی حاضر ہے‘، اوور سیز پاکستانیوں کا اعلان

پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی لانگ مارچ کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کو اوورسیز پاکستانیوں نے ویلکم کردیا ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ پیسہ کیا عمران خان کے لئے جان بھی حاضر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ لانگ مارچ کے لئے اوورسیز پاکستانی دل کھول کر مدد کریں گے۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک ڈونیشنز اور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی، ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب کرنے کے لیے Insaafdonate.com پر اپنے ڈونیشنز دیجئے۔

Advertisement

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کر کے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ: عمران خان آج شرکاء سے خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے 9 ویں روز آج چکوال کا رُخ کرے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے 9 ویں روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے، حقیقی آزادی مارچ قافلے کا چکوال شہر میں 6 مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا کراچی اور حیدرآباد میں فوری الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر چکوال میں 4 بجے مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے۔

چکوال میں چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شام پانچ بجے کے بعد بذریعہ وڈیو لنک کے ذریعے بھون چوک میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر