Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی نمائش سے ملکی پروڈکشن میں اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

دفاعی نمائش سے ملکی پروڈکشن میں اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش سے ملکی پروڈکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 51 ممالک اور دو سے زائد وفود اس نمائش میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو آرم پروڈکشن ہے وہ بھی انڈسٹری پروان چڑھ رہی ہے، اس سرگرمی سے بزنس بڑے گا۔

‘آئیڈیاز کا ایونٹ سندھ میں ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے’

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئیڈیاز کا ایونٹ سندھ میں ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، توقع کرتے ہیں کہ آگے جاکر اس کا بہت فائدہ ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ آج بات ہورہی تھی کہ یہ جگہ چھوٹی پڑ رہی ہے، مجھے منتظمین بتارہے تھے کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو منع کرنا پڑتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال ہمارا خاص فوکس پولیس کے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ یونٹس کو مضبوط بنانے پر ہے، ہم چاہتے ہیں سندھ پولیس کو اتنا مضبوط کریں کہ کسی دوسرے ادارے کی لاجسٹکس کے معاملے میں محتاجی نہ ہو۔

‘پہلے اور آج کی اس نمائش میں بہت فرق ہے’

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دفاعی نمائش سے ملکی پروڈکشن میں اضافی ہورہا ہے، یہ امر معیشت کی مثبت سمت میں پیشرفت کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے کی اور آج کی اس نمائش میں بہت فرق ہے، آئی جی ٹیم بنائی ہے کہ ہمیں کن چیزوں کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں ہمارا گھوٹکی کے قریب کچے میں نقصان ہوا ہے، حکومت سندھ پوری طرح سے سپورٹ کرے گی۔

Advertisement

بین الاقوامی دفاعی نمائش 2022:

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آج تیسرا روز ہے جبکہ یہ نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

دو روز قبل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن نے اس نمائش کا اہتمام کیا، جو دنیا بھر سے دفاعی صنعتوں کو اپنی جدید ترین تکنیکی اختراعات کی نمائش کے لیے اکٹھا کرتی ہے۔

اعلیٰ سول اور فوجی وفود اور تجارتی زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی نمائش کا مشاہدہ کررہی ہیں۔

متبادل ٹریفک پلان:

متبادل ٹریفک پلان کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر جانے والی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ شاہراہ فیصل کی نرسری سے شاہ سلیمان روڈ تک بھاری گاڑیوں اور کمرشل ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا متبادل راستہ ڈرگ روڈ سے نیپا چورنگی ہو گا جبکہ راشد منہاس روڈ ملینیم مال سے ڈالمیا روڈ تک ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید یہ کہ نیپا چورنگی سے مزار قائد تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ نیو ٹاؤن تھانے سے اسٹیڈیم روڈ تک ٹریفک بند رہے گی۔

کراچی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم حسن اسکوائر سے شاہراہ فیصل فلائی اوور جانے والا راستہ بند رہے گا۔

نمائش کے اوقات کے دوران، سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک بند رہیں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں خصوصی اسٹیکرز والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر