پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹوں کی طرف سے بھیڑ میں موجود اس بہادر آدمی کا شکریہ جو بندوق بردار سے نمٹا۔
The news we dread…
Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxbAdvertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ایک اور ہیرو، جس نے بندوق بردار کو روکنے کی کوشش کی لیکن بہت افسوس کے ساتھ زندہ نہیں بچ سکا۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص زندہ نہیں بچ سکا ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں۔
AdvertisementAnother hero, who tried to stop the gunman, who very sadly didn’t survive. Condolences to his family. https://t.co/HN1VHgDwUn
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News