Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 348 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس آج 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 515 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 274 رہی۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھی ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 768 ارب روپے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے سلسلے میں گزشتہ دو روز سے ٹھہراؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی استحکام رہا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز کے 223.95 روپے  کی سطح پر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاق کو اسٹیل ملز نہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی، بلاول بھٹو
‘ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لا ئینگے’
صدرمملکت کی زیر صدارت کراچی اسٹریٹ کرائم اورکچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن سےمتعلق اہم اجلاس
شرجیل میمن نے کراچی کی عوام کیلئے خوشخبری سنادی
فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر