Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپتال میں پی ٹی آئی چئیرمین سےملاقات، فیصل جاوید نے عمران خان کا پیغام جاری کردیا

Now Reading:

اسپتال میں پی ٹی آئی چئیرمین سےملاقات، فیصل جاوید نے عمران خان کا پیغام جاری کردیا
فیصل جاوید

فیصل جاوید

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے اسپتال میں سابق وزیراعظم عمران خان  سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احوال بیان کیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایاکہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آخری سانس تک قوم کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں  نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب سے کچھ دیر قبل عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، الحمدللہ ان کا آپریشن ہوگیا ہے اور وہ اللہ کے فضل سے تندرست ہیں، عمران خان کے جذبے کو سلام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں کا شکریہ! اللہ پر ایمان، مشکلات سے نکلے گا پاکستان، عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آخری سانس تک قوم کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سابق وزیراعظم سمیت 13 افراد زخمی

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

Advertisement

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے، جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان پر قاتلانہ حملے کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا

ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فوری طور پر نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

اس کے بعد انہیں کنٹینر سے نکال کر بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا آزادی مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مارچ کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی۔

حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول پر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

ویڈیو دیکھیں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر