Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

Now Reading:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اب سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع تھی اور اس دوران پاکستان میں مضبوط سعودی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے جب کہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دورے کی نئی تاریخوں کے لیے سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے حکام رابطوں میں ہیں ، اس کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو دورہ ایشیا کے دوران پاکستان آنا تھا جس کی تصدیق سعودی سفارت خانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر