
ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پرویزالہی
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویز الٰہی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں؛ اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو گورنر نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ
مسلم لیگ (ق) متحد ہے
چودھری پرویز الٰہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے، مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں چودھری پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے۔
پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے
ارکان پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ قائد اعظم ایم پی اے ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر، باسمہ چودھری اور ایم این اے حسین الٰہی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لے سکیں تو آفس نہیں سنبھال سکتے، رانا ثناء اللہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News