
اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی
اسلام آباد کے علاقے اسلام آباد کے آئی ٹین فور سیکٹر میں مبینہ خودکش دھماکہ ہوا ہے جس دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی روکی تاہم ٹیکسی روکنے پر مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ہے۔
اسلام آباد آئی ٹین میں مبینہ خود کش دھماکا
خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا #Islamabad #BombBlast pic.twitter.com/khwC8SMrMVAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 23, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں اہلکار محمد حنیف، محمد یوسف، محمد بلال شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم
خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دھماکے کی ابتدائی رپورٹ:
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کرنے والا خود کش بمبار ہوسکتا ہے، جس نے روکنے پر خود کو اڑا لیا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جابحق ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی جس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کے رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ:
اس حوالے سے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں سمیت 2 شہری زخمی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر ایگل اسکواڈ نے تلاشی کیلئے روکا گیا تھا جبکہ گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔
سیکورٹی ہائی الرٹ:
اسلام آباد میں دھماکہ ضلع راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ
راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناقہ بندی کردی گئی ہے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آئی ٹین فور دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی الرٹ ہے تاہم اسپتالوں کے سربراہان اور انتطام یہ ہائی الرٹ رہیں۔
اسپتالوں پیرامیڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں اور تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News