Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، احسن اقبال
احسن اقبال

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی استحکام اور خوشحال پاکستان کے لیے پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حکومت ملک کی تعمیراتی صنعت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک قومی مرکز بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں ہم نے 2025 کا ویزن دیا تب ملک میں بجلی نہیں تھی خودکش حملے ہوتے تھے ،سقراط اور بقراط چینلز پر آکر ہمارے ویزن 2025 کا مذاق اڑاتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح پالیسیاں بنائی ہم سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکے  لیکن ہماری اولین ترجیح ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانی ہیں ۔

Advertisement

ان کے مطابق ہماری ایکسپورٹ 200 بلین سے زائد تھی جو آج 32 پر آگئی ہے۔

احسن اقبال نے تعمیراتی صنعت سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید ترین تکنیکوں کو اپنائیں تاکہ اس صنعت کو بھی برآمدی ترقی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔

سیاسی استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہماری سوچ میں فرق ہوسکتا ہے مگر برے نہیں ہوسکتے  اختلاف کو نفرت میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اختلاف رائےرکھئں مگر نفرت کرنے سے بچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر