
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کالم نگاروں سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کالم نگاروں سے ملاقات کی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں اور بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب ان کے پاس وزیر اعظم سے زیادہ اختیارات ہیں۔
مزید پڑھیں؛ کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی
عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں اور وہ وہی عمل کریں گے جو ہم انھیں کہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لحاظ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عمران خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News