Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکمران جمہوریت کے بنیادی اصول پامال کررہے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

موجودہ حکمران جمہوریت کے بنیادی اصول پامال کررہے ہیں، اسد عمر
اسد عمر

کراچی میں ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کے بنیادی اصول پامال کررہے ہیں، ان کو سمجھ آگئی کہ عمران خان سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے اور عمران خان سے خوفزدہ ہے، یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے اور جہاں ان کو عوام کا سامنا کرنا پڑے وہاں سے یہ بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان سے خوفزدہ تھےاب عوام سےبھی خوفزدہ ہیں، ان کو خوف عوام میں جانےکا ہے کہ کہیں ووٹ نہ مانگناپڑ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد عمر

Advertisement

اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ڈالر کی کمی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور ڈالرزکی کمی سے سفارتخانوں میں تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عوام تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی برداشت کررہےہیں جس دوران تقریباً 15 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، کسان تباہ ہوگیا، بلیک مارکیٹ ڈالروں کے لیے کھل چکی ہے، ترسیلات زر کم ہوتی جارہی ہیں اور پاکستان کو ہر طریقے سے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ پوچھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں یا نہیں ہیں لیکن ہم صرف پاکستان کی عوام کو دیکھ رہے ہیں ، نہ ہم اسٹیبلشمنٹ اور نہ ہی کسی بیرونی طاقت کو دیکھ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا خط دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ ہنسیں یا روئیں:

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کا خط دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ ہنسیں یا روئیں جس کا نہ تو سر ہے نا پیر ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے جب عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان تو ان کو خیال آیا کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں الیکشن سے ایک ہفتے قبل ان کو خیال آیا کہ اسلام آباد کی آبادی بہت بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی تھی جس کے پیش نظر انہوں نے یونین کونسل ایکٹ میں ترمیم کی اور اب یہیہ عدلیہ کا بھی امتحان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاملات عدلیہ کی طرف جارہے ہیں اور عوام کی امیدیں عدلیہ سے ہے ۔

 مزید پڑھیں؛عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں صرف سیاسی انتقام لینے کی کوشش ہو رہی ہے، اسد عمر

یہ ہر طرح سے ناکام ہوگئے ہیں:

اسد عمر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کچھ بھی نہیں ہے تو یہ عمران خان کو ٹیکنکل ناک آئوٹ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں  لیکن موجودہ حکومت یہ ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور سیاسی، اخلاقی ، عدالتی محاذ پر ہر طرح ناکام ہونے کے بعد انہوں نے سوچا اس کو جسمانی طور پر ختم کردیا جائے لیکن اللہ نے عمران خان سے ابھی بہت کام لینے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر