Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کل کر دیا جائے گا، فواد چوہدری

Now Reading:

اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کل کر دیا جائے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

شہباز اور بلاول نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اور پرویز الٰہی کی عمران خان سے بات ہوئی ہے، دونوں وزیر اعلیٰ کل لاہور کے جلسے میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کے مقبول لیڈروں پر سیاسی کیسز بنتے رہے ہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گھر والوں اور ملازم کے ساتھ آڈیو لیک کر دی جائے تو مزاق لگتا ہے، بشریٰ بی بی کی یہ آڈیو جوڑ کر بنائی گئی ہے، پاکستان کے مقبول لیڈروں پر سیاسی کیسز بنتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں، ق لیگ کی ہمارے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے ان کو سیاسی حصہ ملے گا، پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جنرل الیکشن ہونگے اور پھر تب پانچ سال کے لیے نئی حکومت بنے گی، کل دونوں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ہم سلمان شہباز اور مریم کی سزا معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت حکومت صرف وفاقی کابینہ بنانے پر تلی ہوئی ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ملک کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے لئے سیاسی حالات بہتر کرنا ضروری ہے، پچھلے سات ماہ سے یہ تحریک انصاف کو جھکانے کی ہر کوشش کر چکے ہیں، اب ہم سلمان شہباز اور مریم کی سزا معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دو فنانس منسٹر کے درمیان تماشہ لگا ہوا ہے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ خارجہ پالیسی کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ فواد چوہدری

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر