Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے بدحالی کا باعث بن رہا ہے، فیصل جاوید

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے بدحالی کا باعث بن رہا ہے، فیصل جاوید
فیصل جاوید

عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے لیے بدحالی کا باعث بن رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان دور میں ریکارڈ ایکسپورٹس، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر،انڈسٹری کی ترقی، ہیلتھ کارڈ، ڈیمز کی تعمیر،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھرپور ترقی، کسانوں کی خوشحالی، دیہات میں خوشحالی، تعمیراتی شعبے میں ترقی ہوئی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یاد رہے یہ سب ہوا باوجود عمران خان کے دور کا آدھا وقت کورونا میں گزرا۔

‘ڈیفالٹ رسک عروج پر چلا گیا’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان اچھی بھلی ابھرتی ہوئی معیشت چھوڑ کر گئے اور آج سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہو گئی، ڈیفالٹ رسک عروج پر چلا گیا، امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے
لیے بدحالی کا باعث بن رہا ہے۔

Advertisement

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان دور میں ابھرتی ہوئی اکانومی اب تیزی سے تنزلی کا شکار ہو گئی۔

پاکستان کے معاشی حالات اتنے بُرے نہیں تھے جتنے آج ہیں، عمران خان

گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک جس تیزی سے نیچے جا رہا ہے اس کے اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے، ہماری برآمدات میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے، اس وقت سب سے زیادہ پریشان کاروباری طبقہ ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خاموشی پر مجھے حیرت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کی پالیسی ہم نے ہی بنائی تھی جس کا ایک پہلو ملٹری اور دوسرا معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسانوں نے ریکارڈ منافع کمایا اور ہمارے ہی دور میں پاکستان کی ریکارڈ برآمدات ہوئی تھیں، کسانوں کے پاس پیسہ آیا تھا، بے شمار موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، ہمارے آخری مہینے میں 27 فیصد صنعتی ترقی ہوئی تھی جو آج صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے کہہ رہا ہوں آواز بلند کریں، ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے، اگر آواز بلند نہیں کریں گے ہم تو سب اس کے ذمہ دار ہونگے، عدلیہ کو بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر