
سی اے اے نے ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری کردی اجلاس
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے کے تمام افسران و ملازمین کو دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دوہری شہریت سے متعلق سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔
سی اے اے کے ملازمین کو پندرہ روز کے اندر پرفارمہ بھر کر جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرفارمہ جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ جنوری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیسے لیکر بوگس بھرتیاں کرانے کا انکشاف، سی اے اے افسران کے خلاف مقدمہ درج
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاری کردہ پرفارمہ میں ملازمین کو اپنے اہلخانہ کی تفصیلات بھی بتانی ہونگی۔
سی اے اے کی جانب سے ملازمین کو انتباہ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں ملازمین خود ذمہ دار ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News