Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
دانیہ شاہ

دانیہ شاہ کو مرحوم شوہر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

ایف آٸی اے نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔

مزید پڑھیں؛ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کر دی

دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا تھانہ صدر میں احتجاج

Advertisement

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ساس سلمیٰ بی بی نے تھانہ صدر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور پرائیویٹ افراد نے گھر میں گھس کر اٹھا لیا ہے، مسلح پولیس اہلکاروں نے دانیہ شاہ اور مجھ پر تشدد کیا۔

سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ صدر تھانے آجائو تمہاری بیٹی مل جائے گی، تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتا رہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے، پولیس نے تشدد کر کے میری انگلی اور بازو توڑ دیے، جیسے عامر لیاقت کو مروایا تھا اب میری بیٹی کو بھی مروانے کا پلان بنایا ہے کیونکہ ہم نے وراثت کا کیس کیا ہے اور وراثت کوئی گناہ نہیں ہے۔

احتجاج کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی کو کیس دائر کرنے کے دس دن بعد بشریٰ نے اٹھوالیا ہے، دانیہ کی عدت دو ماہ پہلے ختم ہو گئی ہے اور میرے پاس رہ رہی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے گذارش ہے کہ میری بیٹی واپس کروادیں، میری بیٹی کا کوئی قصور یا گناہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عامر لیاقت کتنی جائیداد اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ گئے؛ دانیہ شاہ کو کیا ملے گا؟ ڈاکٹرعامر لیاقت کے وکیل کے سنسنی خیز انکشافات

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کا جلد افتتاح کرنےجارہی ہیں، عظمیٰ بخاری
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
حج 2024 ، فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور
چیف آف دی نیول اسٹاف کا چین کے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
شہباز شریف نے 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر