مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کردی۔
سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ دوسری اہلیہ طوبیٰ سمیت یہ لکھتے ہیں کہ میں بھی کسی جائیداد کے لیے آج یہی کھڑی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ عامر نے دوسری شادی کے وقت ہی اپنی ساری جائیداد بیچ دی تھی اور کچھ ایسا نہیں تھا جو بچا ہو، یہ بات میں بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن مجھ پر اتنی باتیں کی گئیں کہ مجھے کہنا پڑا۔
بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ سب میں عامر کی روح کو سکون پہنچانے کے لیے کررہی ہوں تاکہ انہیں اور میرے بچوں کو سکون ملے جو بے سکون ہیں۔
سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم بنتا نہیں تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے اور بچوں نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔
دانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانیہ نے عامر سے شاید سوشل میڈیا کی وجہ سے ہی شادی کی تھی، شادی کے بعد دانیہ کو مقبولیت بھی ملی اور پیسہ بھی ملا، شادی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا کہ دانیہ کون ہے؟ شادی کے وقت بھی میں نے دانیہ کا اسٹیٹس دیکھا جس میں تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کے ایک ملین فالوور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طوبیٰ اور دانیہ نے شادی کے بعد ایک نام بنایا اور یہ سب کے سامنے ہے لیکن اگر یہ چیز یہی تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر ان سب نے عامر کو ذہنی طور پر پریشان کیا جس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلے گئے۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ 6 جون کو عامر نے اپنے وکیل کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت خلع کی ڈگری جاری کر دے۔
وکیل کا کہنا تھا پولیس نے کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی ان کی فیملی نے کوئی ایسی بات کہی جس سے پوسٹمارٹم کی ضرورت پیش آ رہی ہو، اب جتنی دیر ہو چکی ہے سوائے ہڈیوں کے کچھ نہیں ملے گا اور ہڈیوں سے یہ بھی پتہ نہیں چل سکتا کہ موت ڈپریشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News