23 دسمبر کو 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی، بابر اعوان
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے، 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو مقدمات تھے دونوں جھوٹے مقدمات تھے، ایک مقدمہ سینیٹر اعظم سواتی اور دوسرا عمران خان کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے جج صاحب کے سامنے اعظم سواتی پر ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 10 جنوری تک توسیع ہو گئی ہے۔
تحریکِ انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پراسیکیوٹر کہتے ہیں کہ بحث کرنی ہے، اور بعد میں جج کے ٹرانسفر آرڈر آجاتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں
انکا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان کی حکومتیں ٹوٹنے کی بات ہو تو خوشی ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم خوفزدہ ہے، عمران خان پر حملہ ہوا کیونکہ ڈر تھا کہ عمران خان اسلام آباد آیا تو انھیں گھر جانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں؛ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع
انہوں نے کہا کہ اراکین نے کہا استعفیٰ دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں، 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے، 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
پی ڈی ایم نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا
بابر اعوان نے کہا کہ یہ کہتے تھے 6 ماہ میں پاکستان کو اٹھا دیں گے، کہاں گئی امداد جو باہر سے آئی، سیلاب زرہ افراد کی امداد کے بجائے جہاز سیاسی افرار کے لیے اڑائے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کے جلوسوں میں امدادی ٹینٹ کارپیٹ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، معیشت، ایوان، قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کردیا۔
اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی
اس سے قبل اعظم سواتی ضمانت کیس کی سماعت نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی جس دوران اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل کا آغاز کیا گیا۔
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان نے دلائل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جبکہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ،اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم
انہوں نے بتایا کہ پچھتر سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھوماتے رہے تاہم اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دینگے ۔
بعدازاں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
