
ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہوجائے گی۔
فرخ حبیب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے، پی ڈی ایم نے جو نام دیے وہ انکے گھر کے افراد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں محسن نقوی نے زرداری کے ساتھ کردار ادا کیا، چوہدری شجاعت حسین کا خط بھی محسن نقوی لائے تھے اور احد چیمہ پر کیسز ہیں۔
الیکشن کمیشن متنازع نگراں سیٹ اپ لایا تو کردار پر ٹھپہ لگ جائے گا
فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو نام دیے وہ غیرجانبدار ہیں، سابق چیف سیکرٹری ندیم اکرم شہبازشریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ایک کابینہ سیکرٹری گزشتہ 9ماہ سے انکے ساتھ کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ؟ فیصلہ آج ہوگا
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن متنازع نگراں سیٹ اپ لایا تو کردار پر ٹھپہ لگ جائے گا۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اچھے کردار والے افراد کے نام دیے اور اپوزیشن نے بدنام زمانہ اور جانبدارافراد کے نام دیے۔
انہوں نے کہا کہ احد چیمہ نیب زدہ، محسن نقوی زرداری کے فرنٹ مین ہیں، اپوزیشن نے جان بوجھ کر دو متنازع نام دیے، احد چیمہ اور محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنایا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔
مزید پڑھیں: پنجاب؛ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ناموں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیے
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم بیگم صفدر اور نگراں وزیراعلیٰ جنید صفدر کو بنا دیں، پنجاب کے عوام انہیں ووٹ نہیں چھتردے گی، جتنی مرضی دھاندلی کرلیں پنجاب اور کے پی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔
علاوہ ازیں مزمل اسلم نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر تیار اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کھانے پینےکی اشیاء میں مہنگائی کا تناسب 35 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرینگے تو آئی ایم ایف سے بات ہوگی، مہنگائی 50 فیصد تک بڑھ سکتی ہے، مہنگائی کا ہولناک منظر ہے اور حکومت کی پیداوار پر توجہ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پیداواری صلاحیت روزانہ کم ہورہی ہے، درآمدی پابندیوں کی وجہ سے بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News