Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کون بنے گا پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ؟ فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

کون بنے گا پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ؟ فیصلہ آج ہوگا
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

کون بنے گا پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ؟ فیصلہ آج ہوگا

پنجاب کے نگراں وزير اعلیٰ سے متعلق اليکشن کميشن آف پاکستان آج اپنا فیصلہ سنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیلئے آج شام ساڑھے 6 بجے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کی تقرری کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کر کے نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کو بھجوائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے آج رات 10 بجے تک کا وقت ہے۔

‏‎ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے، الیکشن کمیشن ان ناموں میں سے کوئی ایک نام فائنل کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا

اس موقع پر اجلاس میں چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوں گے اور گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بارے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کردہ چاروں ناموں پر بریفنگ دیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں چاروں ناموں کے مکمل تفصیلات اور متعلقہ شعبوں میں سروس کے حوالے سے بھی بریف کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر محمد سبطین خان کا خط میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔

Advertisement

گورنر کو خط لکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

مزید پڑھیں؛ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
کرغستان میں کشیدہ صورتحال پر طلبہ کے خاندان پریشان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر