Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

Now Reading:

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی
عمران خان

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ  تمام کارکنان کو بھی فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں تھیں۔

فواد چوہدری:

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو یہ پیغام پہنچا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جانا ہے جبکہ عمران خان کو گرفتار کرنا پاکستان کو توڑنے کی کوشش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دو بجے کے قریب ہمیں اطلاع ملی کہ عمران خان کو پولیس آج گرفتار کرے گی اور اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم پورے ملک میں پہیہ جام احتجاج کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا خوف ہے جس کی وجہ سے ان کو نیند نہیں آرہی لیکن یہ احمق نہیں جانتے کہ گرفتاری سے تحریک زیادہ تیز ہوگی۔

اوورسیز پاکستانی:

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کے خدشات پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی کم کر دئیے گئے ہیں۔

عمران خان کو ایک طرف گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی دوسری جانب ان کی سکیورٹی بھی محدود کر دی گئی ہے جبکہ لاہور فواد چوھدری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے
چیف الیکشن کمشنر پشاور میں ہونے والی دھاندلی کی فوری انکوئری کا حکم دے، کامران بنگش
حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
لوگ ہمارے شہید ہوئے، ہم معافی کس سے اور کیوں مانگیں، عمر ایوب
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر