Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

Now Reading:

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری
مریم نواز

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔

شیڈول میں بتایا کہ مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ 2 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔ 5 فروری کو ملتان میں کنونشن اور 6 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔

9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی اور 10 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔

Advertisement

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ 16 فروری کو پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اس کے علاوہ 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا اور 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور 24 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کل سے سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گی

Advertisement

شیڈول کے مطابق 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن اور 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا۔

شیڈول میں بتایا کہ گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا جبکہ شیخوپورہ میں 7 مارچ کو کنونشن اور 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا۔

علاوہ ازیں فیصل آباد میں 11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا جبکہ پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا، اس کے بعد مریم نواز 23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

Advertisement

شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا، اس کے علاوہ کراچی میں ورکرز کنونشن 27 مارچ اور 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج سے سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سیاسی صورتحال پر حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

اس دوران مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی سے متعلق مشاورت کریں گی اور پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کے متلعق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غورو خوص کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف لیگی کارکنوں کو متحریک کرنے کیلئے ورکرز کنونشن میں بھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر