Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک

Now Reading:

عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک
ن لیگ

عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی میں واپسی کو روکنے کے لئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں جبکہ اتحادیوں سے بھی اس معاملے پر مشورہ کیا جائیگا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی واپسی کو روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائیگا جس میں استعفوں کی منظوری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کا پلان، عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

Advertisement

علاوہ ازیں استعفے منظور نہ بھی کریں تو مسلسل چالیس روز اسمبلی سے غیر حاضری پر کارروائی ہو سکتی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں، یہ بری طرح پھنس گئے ہیں کیوں کہ رات ان کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن نہیں کرسکے اور اب آئی ایم ایف سے ان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر ان کو پارٹی میں شامل کریں گے جب کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی جب کہ پی تی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھا ندلی ہے۔

علاوہ ازایں سابق وزیراعظم نے بول نیوز کے اینکرپرسن اسامہ غازی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات دیکھ رہا ہوں اور اگر واضح اکثریت نہ ملی تو مخلوط حکومت نہیں بناوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا حل مضبوط حکومت کرسکتی ہے، ماضی کو چھوڑ کر مفاہمت کی طرف جانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر