ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے، شبلی فراز
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو قانون کے تحت سیکیورٹی میسرہوتی ہے۔
تفصیالت کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔
عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا پولیس کو واپس لے لیا گیا، عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، ذمہ داری رانا ثناءاللہ اور اسکی کٹھ پتلیوں پر عائد ہوگی، @shiblifaraz pic.twitter.com/0mk0jOz98j
Advertisement— PTI (@PTIofficial) January 27, 2023
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے علاوہ کے پی پولیس کو بھی واپس کر لیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی رکھنے کا حق ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے خان صاحب کی سیکورٹی کو خطرہ ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان کو خطرہ کہاں سے ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے لیکن اس وقت ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے اور قوم کو عدلیہ سے امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے جبکہ حکومت آئین شکنی کررہی ہے اور آئین شکنی پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے متنازع شخص کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف ہے جبکہ نگراں کابینہ میں غیر سیاسی لوگ ہونےچاہئیں لیکن ایسالگتا ہے کابینہ کے لوگ سیاسی ایجنڈے کے تحت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ اورلاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
