پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسرت چیمہ بے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف غریب سسکتے بلکتے قطاروں میں لگ کر آٹے کے حصول کی جستجو میں موت پا رہے ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
پہلے ایل سیز بند ہونے کی وجہ سے امپورٹر رل گیا، ہم باہر سے پیاز تک نہیں منگوا سکے لیکن اب صرف عیاشی کیلئے کروڑوں ڈالرز نئی گاڑیاں منگوانے کیلئے جھونک دیے جائیں گے حالانکہ ہمارے پاس پہلے ہی ڈالرز کی کمی ہے، سٹیٹ بینک ڈالر دے نہیں رہا، اوپن مارکیٹ ریٹ 270 روپے کراس کر چکا ہے۔ 2/2
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 8, 2023
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کرنے کے بعد اب 165 لگژری گاڑیوں کی امپورٹ کیلئے ایل سیز پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ پہلے ایل سیز بند ہونے کی وجہ سے امپورٹر رل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکی ہے، مسرت جمشید چیمہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم باہر سے پیاز تک نہیں منگوا سکے لیکن اب صرف عیاشی کیلئے کروڑوں ڈالرز نئی گاڑیاں منگوانے کیلئے جھونک دیے جائیں گے حالانکہ ہمارے پاس پہلے ہی ڈالرز کی کمی ہے اور سٹیٹ بینک ڈالر دے نہیں رہا ہے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 270 روپے کراس کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News