
عمران خان کو جیل میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، عمران اسماعیل
کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈال کر لایا گیا، کیا فواد چوہدری ڈاکو اور دہشتگرد ہیں؟
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے ہیرو ہیں، ان کی گرفتاری پر آئین وقانون سے کھلواڑ کیا گیا، ان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا
عمران اسماعیل نے کہا کہ ادارے فواد چوہدری کے معاملے کو مانیٹر کررہے تھے، انکو بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر گرفتار کیا گیا، ان کو لاہور کی سڑکوں پر گھماتے رہے۔
انکا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا، لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود اسلام آباد لے کر گئے۔
مزید پڑھیں؛ عمران خان کو الگ کرنے سے عدم استحکام دور نہیں ہوگا، استحکام کیلئے الیکشن کرانے ہونگے، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، عمران خان کو جیل میں ڈالا تو یہ بھی نہیں بچیں گے، زمان پارک آئے تو بلاول ہاؤس اور ماڈل ٹاؤن بھی دور نہیں۔
اسحاق ڈار معیشت تباہ کرنے کے جادوگر بن گئے
عمران اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار جادوگر بن کر آئے تھے، اسحاق ڈار معیشت تباہ کرنے کے جادوگر بن گئے، مفتاح اسماعیل بھی ان کی پالیسی پر تنقید کررہے ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدے سے انکار کردیا، آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر ورلڈ بینک بھی پیسے نہیں دے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کو طول دینا چاہتی ہے، فواد چوہدری کی گرفتاری توجہ ہٹانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے نہ عوام میں جانا چاہتے ہیں۔ منصوبے کے ساتھ ملک کو بناناری پبلک بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News