
بلدیاتی انتخابات
پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی میدان مارلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 235 نشستوں پر گزشتہ روز الیکشن ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے انتہائی تاخیر کے بعد اب تمام نتائج جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 93 امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر جب کہ جماعت اسلامی 86 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 40 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 7 نشستیں آئی ہیں جب کہ جے یو آئی 3، متحدہ قومی موومنٹ 1، تحریک لبیک 2 اور 3 آزاد امیدوار چیئرمین و وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
حیدرآباد ڈویژن بلدیاتی انتخابات کے نتائج
سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کی مجموعی طور پر 3101 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی مجموعی طورپر 1034 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔
حیدرآباد ڈویژن میں آزاد امیدوار 92 نشستیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ تحریک انصاف 126 ، جماعت اسلامی 111 اور جی ڈی اے 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
اس کے علاوہ حیدر آباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 8 اور جے یو آئی (ف) کے 11 امیدوار میدان مار چکے ہیں۔
ضلع حیدرآباد
ضلع حیدرآباد کی 160 یونین کونسلز (یو سیز) میں سے 113کےنتائج آگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع حیدر آباد میں پیپلزپارٹی 73 یو سیز پرکامیاب ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے ہی 31 یو سیز پر بلامقابلہ منتخب ہوچکی تھی۔
تحریک انصاف 30 یو سیز پر کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان ایک ایک یو سی پرکامیاب ہوسکی ہیں اور 8 یو سیز پرآزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا دعویٰ
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے اب تک سامنے آنے والے نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 80 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کر لیے جائیں گے
پی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر کے تین ٹاؤنز میں 30 میں سے 23 یونین کمیٹی جیت گئے ، ضلع کیماڑی کے تین ٹاؤنز میں 32 میں سے 18 یونین کمیٹی جیت گئے جبکہ ضلع شرقی میں پیپلز پارٹی 12 نشست جیت چکی ہے اور ضلع ساؤتھ کے دو ٹاؤنز میں 25 میں سے 13 یونین کمیٹی جیت گئے، تین پر گنتی جاری ہے ۔
اس کے علاوہ سہراب گوٹھ ٹاون ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 8 یوسیز میں سے 6 یو سیز (3،4،5،6،7،8) پیپلز پارٹی نے جیت لیں ہیں اور ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔
جماعت اسلامی کا دعویٰ
دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر جماعت اسلامی کا بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن ، گلبرک ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ، نارتھ کراچی ٹاؤن ، نئی کراچی ٹاؤن ، گلشن اقبال ٹاؤن ، سوسائٹی ، لانڈھی ، کورنگی ٹاؤن سمیت 100سے زائد نشستوں پر جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News