Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار

Now Reading:

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار
فواد چوہدری

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری تحریک انصاف جہلم فراز چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور جادہ چوک جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ دو اطراف سے بند کر کے الیکشن کمیشن، وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت کے خلاف شیدی نعرے بازی بھی کی۔

ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جادہ چوک پر پہنچ گئی اور لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے کیخلاف جہلم میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہدری ریمانڈ منظور

فواد چوہدری کے بھائی فرازچوہدری کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے درجن سے زائد کارکنان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے جی روڈ کھول دیا۔

فواد چوہدری کی گرفتاری

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںفواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی کے بھائی فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات

فواد چوہدری کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی اور الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا حکم دیا جاتا ہے جس پر الیکشن کمشنر نے دستخط کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کینٹ کچہری میں جوڈیشل میجسٹریٹ کینٹ مدثر حیات کی عدالت نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ دے دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو کنیٹ کچری سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر