Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کا نیا طوفان، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بول سے خصوصی گفتگو

Now Reading:

مہنگائی کا نیا طوفان، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بول سے خصوصی گفتگو
پی ٹی آئی

مہنگائی کا نیا طوفان، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بول سے خصوصی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شوکت ترین اور مزمل اسلم نے مہنگائی کی نئے طوفان سے متعلق بول نیوز سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا نیا طوفان سروں پر منڈلا رہا ہے، 2روز میں روپے کی قدرمیں کمی، ڈالربڑھتا رہا۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ محکومت ریونیوجمع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت ان ڈائریکٹ ٹیکس کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، قیمتوں میں اضافہ پہلی قسط ہے، مزید اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ حکومت کےپاس کوئی پلان نہیں، حکومت نے یہی پلان چلانا تھا تو مفتاح اسماعیل کو کیوں ہٹایا؟ آج وہی ہورہا ہے جو مفتاح اسماعیل کہہ رہے تھے، اسحاق ڈار نے ڈالر کے ساتھ کیا کمال کیا ہے؟

انکا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی، تمام طبقے پریشان ہیں، ایسی مایوسی 40سال میں کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وطن واپسی پر کوئی حل پیش نہیں کیا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے اقدامات نہیں بتائے، مریم نواز نے وہی پرانی باتیں دہرائیں پچھلی حکومت نے سب کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے معیشت کو سدھارتے دھارتے مزید بگاڑ دیا، عوام ان سے نالاں ہیں، کل مریم کا مایوس استقبال اسکا ثبوت ہے، نئی حکومت کیلئے بے پناہ چیلنجز ہوں گے۔

شیخ رشید احمد

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو پہلے دن ہی قوم کیلئے35، 35روپے کی سلامی دی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پیٹرول میں مقابلہ ہے، دونوں 300روپے کے ہوں گے، 9فروری کو حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائے گی، آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد قوم انکا پوسٹ مارٹم کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں لائے گئے لوگ کس جرم کی سزا دے رہے ہیں۔ عمران خان سےدرخواست ہے ضمنی انتخابات تمام حلقوں میں خود لڑیں، قوم کو حکومت سے نجات کیلئے باہر نکلنا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف شرائط پر ماتم ہوگا، قوم باہر نکلے گی، خانہ جنگی سے نجات کیلئے اداروں پر فرض ہے فوری انتخابات کرائیں۔

انکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھی کہا معاشی استحکام ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے، آرمی چیف نے کہا پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوری طور پر بنیادی تنخواہ 50ہزار روپے کی جائے، غریب آدمی کا20 ہزار کا بجلی کا بل آرہا ہے، رات کے اندھیرے میں لانے اور آنے والوں نے قوم کا گلا دبایا، اب قوم ان ڈاکوؤں کا گلا دبائے گی، فروری قیامت خیز ہوگا، مارچ، اپریل میں انکا کام تمام ہوجائے گا۔

شوکت ترین

Advertisement

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ابھی ابتدا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ابھی ٹیکس عائد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے 855ارب روپے کی لیوی اکٹھی کرنی ہے، حکومت نے 8ماہ میں صرف 200ارب لیوی اکٹھی کی، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا، قیمتوں میں اضافہ شروعات ہے، آئی ایم ایف مزید شرائط منوائے گا، آئی ایم ایف کے مطابق 3.2ٹریلین شارٹ ہیں۔ انتخابات سے غیر یقینی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔

مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے بھی بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کا جھوٹ بولا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت یکم فروری کو پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرسکتی ہے، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پیٹرول پرٹیکسزمیں اضافہ کرنا تھا، آئی ایم ایف وفد کل آئے گا، خوش آمدید کیلئے عوام پر بوجھ ڈالا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک دو روز میں منی بجٹ آنے والا ہے، منی بجٹ میں700 ارب کے ٹیکسز لگانے کی تیاری ہورہی ہے، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، ریلیف بھول جائیں، نئے بجٹ کی تیاری کریں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئےت رجیحات درست کرنی ہونگی، حکومت نے4 ماہ روپے کی قیمت کو زبردستی روکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر
پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر